بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مقبوضہ کشمیر ایک بار پھر پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا

مقبوضہ کشمیر ایک بار پھر پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا


سری نگر۔مقبوضہ کشمیر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،بھارتی فوج ک زیراہتمام کرکٹ میچ کے دوران جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگنے لگے۔تفصیلات کے مطابق بھارت اپنے تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں سے پاکستان کی محبت کو نکالنے میں ناکام رہاہے ۔لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوج اور انکے غیر انسانی مظالم بھی کشمیریوں کے دلوں کو زیر کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔

اس بات کی تازہ ترین جھلک اسوقت نظر آئی جب بڈگام میں بھارتی فوج کے زیر اہتمام کرکٹ میچ ہو رہا تھا۔میچ کے دوران کشمیری نوجوان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لیے سٹیڈیم میں آ پہنچے۔نوجوانوں نے کرکٹ میچ کے دوران جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے فضا کو گرما دیا۔یوں کشمیر کی خنک فضائیں پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونجنے لگیں۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں پاکستان کے حق میں نعرے لگا نے کا ایک ہفتے کے دوران دوسراواقعہ ہے۔