بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / شنگھائی بندرگاہ پرپاک چین دوستی کا کیک کاٹا گیا ‘ اہم شخصیات کی شرکت

شنگھائی بندرگاہ پرپاک چین دوستی کا کیک کاٹا گیا ‘ اہم شخصیات کی شرکت


شنگھائی ۔چین کی شنگھائی بندرگاہ پر لنگر انداز پاکستان نیوی کے بحری جہاز سیف پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد،سفیر مسعود خالد ، رئیر ایڈمرل وانگ جیان شن اور کمانڈر کیپٹن شہزاد اقبال نے مل کر پاک چین دوستی کا کیک کاٹا ، تقریب میں حکومتی افسران ، ڈپلومیٹس ، چائینیز نیوی کے سینئر آفیسران اور پاکستانی کیمونٹی شنگھائی کی کئی شخصیات نے شرکت کی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان نیوی کے بحری جہاز کے عملے نے شنگھائی میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔

یہ رنگا رنگ تقریب چین میں شنگھائی کی بندرگاہ پر لنگر انداز پاکستان نیوی کے بحری جہاز سیف پر منعقد کی گئی ، پی این ایس سیف پانچویں پاکستان نیوی اور چائینیز نیوی کی دو طرفہ سمندری مشقوں کے حوالے سے خیر سگالی اور مشقوں میں شرکت کے لءِے شنگھائی پہنچا ہے ۔ استقبالیہ تقریب کے مہمان خصوصی چائینیز نیوی کے رئیر ایڈمرل جناب وانگ جیان شن تھے ۔ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر جناب مسعود خالد اور شنگھائی میں پاکستانی کونسلر جنرل نعیم خان نے بھی شرکت کی ۔

پی این ایس سیف کے کمانڈر نے اس موقع پر چائینز نیوی کی طرف سے پاکستان نیوی کے جہاز سیف اور اسکے عملے کے پر تپاک استقبال پر انکا شکریہ ادا کیا اور پاکستان نیوی اور چائینیز نیوی کے دوستانہ تعلقات پر بات کی ۔اس موقع پر پاکستانی سفیر جناب مسعود خالد نے کہا کہ یہ بندر گاہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات میں بڑی اہمیت کی حامل ہے جو کہ آپس کے اعتماد ، برابری اور تعاون کی بنیاد ہے اس موقع پر سفیر مسعود خالد ، رئیر ایڈمرل وانگ جیان شن اور کمانڈر کیپٹن شہزاد اقبال نے مل کر پاک چین دوستی کا کیک کاٹا ۔
استقبالیہ میں حکومتی افسران ، ڈپلومیٹس ، چائینیز نیوی کے سینئر آفیسران اور پاکستانی کیمونٹی شنگھائی کی کئی شخصیات نے شرکت کی ۔