بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / شام میں فوجی اڈے پر اسرائیلی بمباری ، 12ایرانی فوجی جاں بحق

شام میں فوجی اڈے پر اسرائیلی بمباری ، 12ایرانی فوجی جاں بحق


دمشق۔شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب فوجی تنصیبات پر اسرائیلی طیاروں سے کیے گئے حملے میں 12 ایرانی فوجی مارے گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مدافعین حرم کے 12 عناصر شام میں قائم ایک فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔

مرنے والوں کی شناخت حسین توکلی، عبدالخالق حسنی، نجیب اللہ کاظمی، رجب علی یاوری، محمد براتی، سرور عظیمی، احمد طاہر عظیمی، مہدی امیری، عارف رضائی، علی شریفی، علی اصغر مقصودی اور محمد حسین رضوی کے ناموں سے کی ۔ادھر شام نے سرکاری ٹی وی کے مطابق عسکری تنصیبات کو زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا اور اس سے نقصان بھی ہوا جبکہ دو میزائلوں کو دوران پراوز ہی نشانہ بنا دیا گیا ۔دوسری جانب اسرائیل کی فوج کی جانب تاحال اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔