بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / امریکہ کے وزیردفاع جیمزمیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

امریکہ کے وزیردفاع جیمزمیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے


اسلام آباد۔امریکہ کے وزیردفاع جیمزمیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آج ( پیر کو) اسلام آباد پہنچیں گے۔امریکہ کے محکمہ دفاع پینٹاگان کے مطابق امریکی وزیردفاع وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقاتیں کرینگے۔ملاقاتوں کے دوران وہ علاقائی سلامتی، امن، افغان تنازعے اوردوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔اس سے پہلے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے جیمز میٹس نے کہاکہ وہ وزیردفاع کی حیثیت سے پاکستان کا پہلادورہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ ہمیشہ حقیقت پسندانہ تعلقات کیلئے پرعزم رہا ہے اور مشترکہ مفادات کے معاملوں پر وسیع تعاون کاخواہاں ہے۔پینٹاگون کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع چار ممالک کے دوروں کے دوران مصر، لبنان، پاکستان اور کویت کا دورہ کریں گے، اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران وہ مشرق وسطی، مغربی افریقی اور جنوبی ایشیا میں امریکی شراکت داری کو دوبارہ بحال کرنے کا عزم کریں گے۔

پیٹاگون نے مزید اعلان کیا کہ جیمس میٹس کویت جانے سے قبل 4 دسمبر کو اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔امریکی سیکریٹری دفاع نے مصر کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ وہ 4 دسمبر کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد کس طرح پاکستانی سول اور عسکری قیادت کو قائل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی صدر کے مطالبے کو فروغ دینے اور مشترکہ مفادات پر تعاون کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ عملی تعلقات کا عزم رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ پاکستان کا اس طرح سے برتا اس کے بہترین مفاد میں ہے۔