بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستان اورروس کا توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا معاہدہ

پاکستان اورروس کا توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا معاہدہ


ماسکو،اسلام آباد۔پاکستا ن اور روس نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں مزید اضافے کے معاہدے پردستخط کئے ہیں۔معاہدے پردستخط ماسکومیں پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن کے پانچویں اجلاس میں کئے گئے۔دستخطوں کی تقریب کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے وزیردفاع خرم دستگیر نے کہاکہ دونوں ملکوں نے جاری مذاکرات میں۔

پیشرفت کی رفتار کو تیز کیا ہے جس سے روس کی جانب سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم مذاکرات میں نئے شعبوں کو بھی شامل کیاہے جن میں آزادانہ تجارت، روس میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں اضافے، بنکاری کسٹم اور ویزے کے اجرا میں سہولتوں کی فراہمی جیسے شعبے شامل کئے ہیں۔