بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت نے تین ارب سے زائدکے قرضہ اور سود وفاق کو واپس کردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے تین ارب سے زائدکے قرضہ اور سود وفاق کو واپس کردیا


پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تین ارب سے زائد کے قرضہ اور سود وفاق کو واپس کردیاہے خیبر پختونخوا نے مالی سال 2016-17کے دوران وفاق سے کوئی قرضہ نہیں لیاہے جبکہ لئے جانے والے قرضے کی واپسی بھی شروع کردی گئی ہے تاہم وفاق کی جانب سے صوبے کے بقایا جات کو دس دسمبر تک ادائیگی کا فیصلہ کیاہے۔

نئے چیف سیکرٹری اور نئے انتظامی امورکے افسران کی جانب سے صوبے کے حالات کو بہتربنانے کے لئے کثیر العمیاد بنیادوں پرکو شش شروع کی ہیں نئے چیف سیکرٹری کی تقرری کے بعدصوبے کے انتظامی امو ر میں مزید بہتری آئی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل کردہ قرضہ جات جو بعدازاں چاروں صوبوں کوگزشتہ مالی سال 2016-17میں فراہم کئے گئے پر شرح سودکم کردی گئی ہے۔

یہ شرح سود مالی سال 2015-16میں 7.37فیصدتھی جومالی سال 2016-17کے لئے 6.54فیصد تک کم کردی گئی ہے اس طرح صوبوں کو قرضوں پر سود کی ادائیگی میں اس سال کے لئے 0.63فیصد کا فائدہ دیاگیاہے پنجاب کو وفاق نے مالی سال 2016-17کے دوران 29ارب 27کروڑ ، سندھ کو 9ارب 46کروڑ دیئے ہیں جبکہ بلوچستان نے اس مالی سال میں وفاق کو تین ارب 67کروڑ روپے کے قرضے واپس کئے ہیں ۔