بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نیب خیبرپختونخوا نے کرپشن کیسوں میں تحقیقات کا حکم دے دیا

نیب خیبرپختونخوا نے کرپشن کیسوں میں تحقیقات کا حکم دے دیا


پشاور۔نیب خیبرپختونخوا نے کرپشن اور بدعنوانی کے مختلف کیسوں میں تحقیقات کا حکم دے دیا۔نیب خیبرپختونخوا کے ریجنل بورڈکا اجلاس ہوا جس میں کئی سرکاری حکام اور دیگرکے خلاف کرپشن کے الزام پر تحقیقات کا حکم دیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹرشیخ یاسین ٹاون پشاورکیخلاف انکوئری کاحکم دیا۔ ایم ڈی چنارگل اور الیاس حمزہ نے شراکت داروں کے ایک ارب بارہ کروڑروپے مبینہ خورد بردکیے ۔

ملزمان نے شہریوں کوسرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دیااور لوگوں کاسرمایہ پشاور،مردان،راولپنڈی میں دیگرکمرشل پراجیکٹس پرلگایا ۔ رقم وصول کرنے کے باجود ملزمان نے پلاٹ خریدنیوالوں منتقل نہیں کیا۔ نیب خیبرپختونخوا نے ریونیوڈپارٹمنٹ ہری پور کے خلاف بھی تحقیقات کاحکم دیا ۔ ریونیوڈپارٹمنٹ کے کئی افسران پرشاملات میں خردبردکا الزام ہے ۔

چارسدہ سب ڈویڑن ایریگیشن حکام کے خلاف بھی پرپالائی کینال،تنگی کی تعمیر میں رشوت کے عوض غلط نقشے تیار کرنے کے الزام پر ابتدائی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ سوات ایکسپریس وے کے متاثرین کیساتھ مبینہ دھوکہ دہی کی شکایات پر پی کے ایچ اے حکام اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ متعلقہ افراد پرتین سو سے چار سو ملین روپے تک کا خردبردکاالزام ہے۔