بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نیشنل سیونگ کا اسلامی پروڈکس متعارف کرانے کا فیصلہ

نیشنل سیونگ کا اسلامی پروڈکس متعارف کرانے کا فیصلہ


کراچی۔نیشنل سیونگ نے اسلامی پروڈکس متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خزانہ نے دارلشریعہ اسلامک فنانس کو بطور ایڈوائز تعینات کر دیا۔اب قومی بچت کے ادارے نے اسلامک پروڈکٹس کے اجرا کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد ربع سے پاک سرمایا کاری بھی کی جاسکے گی۔

ڈی جی نیشنل سیونگ ظفر مسعود نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت خزانہ نے اس مقصد کے لئے دارلشریعہ اسلامک فنانس کو بطور ایڈوائزتعینات کردیا،شریعہ بورڈ مقامی اور غیر ملکی سکالرز پر مشتمل ہوگا۔ظفر مسعود کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل سیونگ اسلامی بنیادوں پر سرمایا کاری کے مواقع فراہم کرے گا، اسلامی سرٹیفیکیٹ ابتدائی طور پر سالانہ بنیاد پر جاری کیا جائے گا۔ واضع رہے کہ اس وقت نیشنل سیونگ کا کل حجم 3 ہزار 500 ارب روپے ہے۔