بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستانی عمرہ زائرین بائیو میٹرک کی جھنجھٹ سے بری الذمہ

پاکستانی عمرہ زائرین بائیو میٹرک کی جھنجھٹ سے بری الذمہ


اسلام آباد۔سعودی سفارتخانے نے حجاج کرام اور عمرہ زائرین کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کویکم جنوری 2018 تک موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اعتماد کمپنی کے استعداد کار کی بہتری تک اس عمل کو موخر کیا جاتا ہے۔

مملکت سعودی عرب پاکستانی عوام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کی بھلائی کو ہر چیز پر مقدم رکھتی ہے۔ پیر کو سفارتخانے کے میڈیا سیکشن سے جاری بیان کے مطابق سعودی ایمبیسی اسلام آباد اس امر کی وضاحت کرتی ہے کہ مملکت سعودی عرب پاکستانی عوام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کی بھلائی کو ہر چیز پر مقدم رکھتی ہے اور مطلع کردینا چاہتی ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کو اعتماد کمپنی کے استعداد کار کی بہتری تک اور مکمل طریقے سے تیاری موخر کیا جاتا ہے ۔

بیان کے مطابق ایمبیسی اس امر کی بھی یقین دہانی کراتی ہے کو سعودی عرب کی قیادت اس مسئلے میں پاکستانی عوام کی عظیم بھلائی اور سہولیات کو بہم پہنچانے میں ہمہ تن کوشاں ہے اور حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو ہر موقع پر آرام اور آسانیاں بہم پہنچانے میں پوری طرح مصروف عمل ہے ۔

بنابریں پر بائیو میٹر ک سسٹم کو یکم جنوری 2018 تک موخر کیا جاتا ہے تاکہ مذکورہ کمپنی اپنے لئے مزید دفاتر اوراپنی استعداد کار کو مزید بہتر بنا سکے ۔ تاریخ ہذا سے پہلے تک عمرے کے تمام ویزے بائیو میٹرک کے بغیر لگائے جائیں گے ۔