بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کے پیرامیڈیکس نے پھر احتجاج کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا کے پیرامیڈیکس نے پھر احتجاج کا اعلان کر دیا


پشاور۔پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے احتجاجی تحریک کا فیصلہ کرتے ہوئے ‘پشاور میں صوبائی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس طلب کرلیا ‘ایسوسی ایشن کی کابینہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر سید روئیدار شاہ منعقد ہوا، جس میں کابینہ کے تمام عہدیداروں اور صوبائی چیئرمین خواجہ عبدالقیوم نے شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل لقمان گل اورکزئی نے اجلاس میں چند اہم مسائل و مطالبات کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی جس میں پیرا میڈیکس کی موجودہ سروس سٹرکچر جس میں صرف 8فیصد اپ گر یڈیشن ہوا ہے اور باقی ماندہ پیرا میڈیکس 30 اور 35 سال کے باوجودابتدائی گریڈ میں کام کررہے ہیں حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ سینئراور کوالیفائیڈ پیرا میڈیکس کی فی الفوراپ گریڈیشن کی منظوری دیجائے۔

صوبائی قائدین کے انتقامی تبادلوں کو فی الفور منسوخ کیاجائے۔ پیرامیڈیکس کے محدود پرائیویٹ پریکٹس ،اورHCC کی طرف سے پیرامیڈیکس کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔لہذا کوالیفائیڈ پیرا میڈیکس کو محدود پرائیویٹ پریکٹس کی اجازت دیجائے۔سیکرٹری میڈیکل فیکلٹی کی انتہائی نامناسب رویہ ہے اور میڈیکل فیکلٹی میں امتحانی طریقہ کار انتہائی ناقص ہے ۔لہذا سیکرٹری میڈیکل فیکلٹی فی الفور تبدیل کیا جائے۔