بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / میر علی میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق ، 8 زخمی

میر علی میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق ، 8 زخمی


پشاور: میر علی میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سڑک کنارے بم دھماکے سے ابتدائی طور پر 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہےکہ دھماکا سڑک کے کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا۔

دھما کے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔