بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / صحت انصاف کارڈ کے تحت 69 ہزار مریض مستفید

صحت انصاف کارڈ کے تحت 69 ہزار مریض مستفید


پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت کے شروع کردہ پروگرام صحت انصاف کارڈ سے اب تک صوبے کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 69ہزار مریص مستفید ہوچکے ہیں جس پرکل1.65بلین روپے خرچ ہوئے ہیں-

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق69ہزار کیسوں میں پچاس ہزار مختلف اقسام کے اپریشنز اور 19ہزار دیگر میڈیکل کیسز شامل ہیں، صحت کارڈ سے سب سے زیادہ مردان کے لوگ مستفید ہو چکے ہیں جہاں9870 افراد نے اس کارڈ سے استفادہ حاصل کیا ہے، دوسرے نمبر پر صوابی ہے جہاں 7949 لوگوں نے صحت انصاف کارڈ کی بدولت مفت علاج کی سہولت حاصل کی۔ اسی طرح کوہاٹ میں 7320 اور پشاور میں 7120 افراد پروگرام کے تحت صحت سہولیات حاصل کر چکے ہیں ۔

فروری 2016میں صوبے کے چار اضلاع سے شروع کیے گئے اس منصوبے کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب پورے صوبے تک وسعت دی گئی ہے ۔پروگرام کے پہلے مرحلے میں مردان ملاکنڈ کوہاٹ اور چترال کے غریب لوگوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی تھی جس میں متعلقہ اضلاع کی آبادی کے اکیس فیصدغریب ترین عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کی گئیں منصوبے کی کامیابی کومدنظر رکھتے ہوئے صرف پانچ مہینے بعد اسکا دائرہ کاربڑھا دیا گیا اوردوسرے مرحلے کا آغاز کرکے صوبے کے 51فیصد آبادی کے اٹھارہ لاکھ خاندانوں میں صحت کارڈز تقسیم کئے گئے ۔

صحت انصاف کے دو مرحلوں میں حوصلہ افزاء نتائج اور عوام کی جانب سے اس سکیم کی پذیرائی کے بعد اب اسکے تیسرے مرحلے کا اغاز ہوچکاہے جسمیں پورے صوبے کے 25لاکھ خاندانوں کے ایک کروڑننانوے لاکھ غریب لوگوں کویہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔