بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اے این پی کا مزید حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان

اے این پی کا مزید حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان


پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کے چیئر مین پارلیمانی بورڈ اور پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ، پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں منعقد ہوا ، جس میں سیکرٹری سردار حسین بابک اور پارلیمانی بورڈ کے ممبران ایمل ولی خان اور خورشید خٹک نے بھی شرکت کی۔

بورڈ کے فیصلے کے مطابق این اے46خیبر ایجنسی کیلئے عمران آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ، جبکہ این اے43باجوڑ سے شیخ جہان خان اور این اے 16ہنگوسے پیر حیدر علی شاہ امیدوار نامزد کر دیئے گئے ، صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے پی کے42ہنگو حسین علی شاہ حسینی ، پی کے 81سوات سے شیر شاہ خان اور پی کے86سوات سے فضل وہاب عرف قجیر خان آئندہ انتخابات میں پارٹی کے امیدوار ہونگے۔