بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ریویوز ضائع کرنے پر شائقین اسٹیون اسمتھ کا مذاق اڑانے لگے

ریویوز ضائع کرنے پر شائقین اسٹیون اسمتھ کا مذاق اڑانے لگے


ایڈیلیڈ: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان اساسمتھ کو انگلش شائقین کی فقرے بازی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

فیلڈنگ کے دوران اسٹینڈز سے آسٹریلوی کپتان کا مسلسل مذاق اڑایا جاتا رہا۔۔ فوٹو : فائل

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو انگلش شائقین پر مشتمل بارمی آرمی کی فقرے بازی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ فیلڈنگ کے دوران اسٹینڈز سے ان کا مسلسل مذاق اڑایا جاتا رہا، خاص طور پر ان کی جانب سے لیے جانے والے ریویو ضائع ہونے پر خوب فقرے کسے گئے۔

واضح رہے کہ اسٹیون اسمتھ نے میچ کے دوران 3 بالز پر اپنی ٹیم کے دونوں ریویوز ضائع کردیے تھے۔