بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بجلی کے نئے کنکشنز15 دنوں کے اندر مہیا کرنیکی ہدایت

بجلی کے نئے کنکشنز15 دنوں کے اندر مہیا کرنیکی ہدایت


پشاور۔صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی کے حوالے سے واپڈا ہاؤس پشاور میں چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئرشبیراحمد کی زیرصدارت ایس ایز کانفرنس منعقدہوئی جس میں جنرل منیجرٹیکنیکل ڈاکٹرامجدخان249 چیف انجینئر آپریشن اقبال مروت249 چیف انجینئر کمرشل میاں حامد249 چیف انجینئر میاں علیم 249چیف انجینئرسیدعالم249 ڈائریکٹرایم ایم الطاف عمرزئی اور پسکو سر کے تمام کلز کے ایس ایز نے شرکت کی. اجلاس میں صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پرتفصیلی بات چیت کی گئی. ایس ایز کو ہدایت کی گئی کہ وہ نئے کنکنشز کے درخواست دہندہ کو سب ڈویژن دفتر میں موصول ہونے کے 15 دن کے اندر کنکشن مہیا کریں . ڈفیکٹیومیٹرز کی تبدیلی کے لئے سٹاف کو ترغیب دینے کے لئے Incentives دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور اس بارے میں ضروری تجاویز پربات چیت کی گئی.لائن لاسز میں کمی کے لئے پلان ترتیب دیا گیا ۔

جس کے تحت لائن لاسز میں کمی اورریکوری میں اضافہ کیا جائے گا.درست میٹرریڈنگ اورموبائل میٹرریڈنگ میں آسانی لانے کے لئے بجلی میٹروں کو کم بلندی پر نصب کرنے کے احکامات دےئے گئے.وفاقی وزیر برائے توانائی کی ہدایات کی روشنی میں لوڈشیڈنگ شیڈول کے بارے میں صارفین کی آگاہی کے لئے شیڈول کو پسکو ویب سائٹ پر لگانے کے بارے میں ہدایات دی گئیں اور اس کو مزید بہتربنانے کے لئے ہدایات دی گئیں. چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئر شبیر احمد نے تمام ایس ایز پرزوردیا کہ وہ ایمانداری اورمحنت سے کام کریں .چیف ایگزیکٹیونے واضح کیا کہ جزا اورسزا کا قانون سب پر لاگو ہوگا اچھے کام کرنے والوں کو توصیفی سرٹیفیکٹس اور انعامات دئیے جائیں گے جبکہ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کی جائے گی ۔

. چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ اہداف کے حصول میں کامیابی سے آپ اور محکمہ کی عزت بڑھے گی.آپ کے تعاون سے پسکو کو ایک منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا .بعد ازاں .صوبہ بھرمیں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لئے واپڈا ہاؤس پشاور میں چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرشبیراحمد کی زیرنگرانی اجلاس منعقد ہوا جس میں جنرل منیجرٹیکنیکل ڈاکٹرامجدخان249پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن فوادحبیب 249کنسٹرکشن ڈویژنز کے ایکسینز اورایس ڈی اوز نے شرکت کی.چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرشبیراحمد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام پراجیکٹس کی جلد سے جلد تکمیل کے لئے تمام تر کوشیں بروئے کار لائیں اوراس سلسلے میں متعلقہ دفاتر سے مسلسل رابطہ رکھیں تاکہ کام کو خوش اسلوبی سے اورمقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جاسکے. انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے .چیف ایگزیکٹیوپسکو نے واضح کیا کہ کام میں تیزی لائی جائے اور اس سلسلے میں کوتاہی اورغفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔