بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / زرداری اور طاہر القادر ی کے درمیان ملاقات کا امکان

زرداری اور طاہر القادر ی کے درمیان ملاقات کا امکان


اسلام آباد۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سانحہ ماڈل ٹا ؤ ن کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، سانحے میں ملوث ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چا ہیے ۔تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اور طاہر القادر ی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں اہم سیاسی امور سمیت سانحہ ماڈل ٹان اور باقر نجفی رپورٹ پر تبادل خیال کیا گیا۔

سابق صدر نے ٹیلی فونک گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری کو باور کرایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ ماڈل ٹا ؤ ن کے شہدا کے ساتھ کھڑی ہیں اور سانحے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے عوامی تحریک کا بھرپور ساتھ دے گی ۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے سابق صدر کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔