بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گلوکارہ قر ۃالعین بلوچ کی پھر عمران خان پر تنقید

گلوکارہ قر ۃالعین بلوچ کی پھر عمران خان پر تنقید


لاہور۔ معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے قرا ۃالعین بلوچ نے پیغام دیا کہ حضرت علی کا قول ہے۔

،صرف اس صورت میں بولو جب تمہارے الفاظ خاموشی سے زیادہ خوبصورت ہوں ،اللہ کرے عمران خان کے الفاظ معصومانہ ہوں اور اس نظام کا حصہ نہ ہوں جسے وہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔گلوکارہ کی اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈ یا صارفین نے ایک بار پھر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا یا۔