بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وفاق کا اسلام آباد کیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ

وفاق کا اسلام آباد کیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ


اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد کیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ چھ نئے قوانین سمیت تعزیرات پاکستان کی دفعہ ایک سو بیاسی میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت قانون نے نئی قانون سازی کے حوالے سے وزیراعظم سے منظوری لے لی گئی،بدھ کو وزیراعظم کے مشیر بیرسٹرظفراللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت قانون نے نئی قانون سازی کیلئے وزیراعظم سے منظوری حاصل کر لی۔

وفاقی دارالحکومت کیلئے چھ نئے قوانین بنائے جائیں گے، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ اتھارٹی میں شہریوں اور تاجروں کے نمائندے بھی شامل ہونگے، نئی قانون سازی کے مطابق جائیداد کی تقسیم سول عدالت کے بجائے ریونیو افسر کرے گا انہوں نے کہا کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ ایک سو بیاسی میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جس کے مطابق قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے کو دس سال جیل کاٹنا ہوگی، جبکہ دیگر جرائم کے جھوٹے مقدمات کرانے والوں کو سات سال تک سزا ہوگی ٹرائل کورٹ مقدمہ جھوٹا ثابت ہونے پر موقع پر ہی سزا دے سکے گی،جبکہ مقدمہ تکنیکی بنیاد پر خارج ہو تو سزا نہیں ہوگی،ضابطہ فوجداری کی دفعہ چون اے میں ترمیم کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے