بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / زمونگ خپل کور ہاؤسنگ سکیم کے فیز ٹو کی قرعہ اندازی

زمونگ خپل کور ہاؤسنگ سکیم کے فیز ٹو کی قرعہ اندازی


پشاور۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطح اور پروقار تقریب میں ذمونگ خپل کور ہاؤسنگ سکیم کے فیز ٹو کی قرعہ اندازی کی گئی اس سلسلے میں جمعرات کے روز منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) سید وقار الحسن ، ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ سیف الرحمن عثمانی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ رخسانہ،چیف اور منیجر بینک آف خیبرعاصم اکرم نے شرکت کی۔

اجلاس میں افتتاح زمونگ خپل کور ہاؤسنگ سکیم کی قرعہ اندازی کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ الاٹمنٹ لیٹر متعلقہ کامیاب امیدواروں کو دس دن کے اندر اندر جاری کئے جائیں۔انہوں نے قرعہ اندازی میں کامیاب سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ جو سرکاری ملازمین اس قرعہ اندازی میں کامیاب نہیں ہوئے ان کو فیس 10 دن کے اندر ریفنڈ کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہا کہ پہلی قرعہ اندازی میں 649سرکاری ملازمین کو پلاٹس ملے تھے اور اس بار 385ملازمین کے نام نکلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی زمونگ خپل کور میں سرکاری ملازمین نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور صوبائی حکومت کی اس سکیم کو کافی سراہا گیا۔انہوں نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ چار سال کے بجائے2سال میں اس سکیم کو مکمل کیا جائے ۔