بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل


پشاور۔ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ پر حملے کے بعد صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے جوائنٹ سکیورٹی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اقدامات سے متعلق رپورٹ تیار کریگی کمیٹی میں سیکرٹری تعلیم ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ، ڈی آئی جی مردان اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنل شامل ہیں جوائنٹ کمیٹی صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیگی کمیٹی تعلیمی اداروں کیلئے جاری کئے گئے۔

ایس او پی پر عملدرآمدکا بھی جائزہ لے گی کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کر کے صوبائی حکومت کو ارسال کریگی جس کی روشنی میں تعلیمی اداروں کے مزیدسکیورٹی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں گے۔