بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ سیاہ فام شخص کی ہلاکت کیخلاف احتجاج جاری

امریکہ سیاہ فام شخص کی ہلاکت کیخلاف احتجاج جاری


کیرولائنا۔امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کی ویڈیو جاری کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔علاقے میں رات بھر کے کرفیو کے بعد دن میں سیکڑوں لوگوں نے ایک بار پھر ریلی نکالی۔

مظاہرین نے سکاٹ کے قتل میں ملوث افسران کے خلاف مقدمہ چلانے اور پرتشدد احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے واقعے کی ویڈیو جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ادھر شارلٹ پولیس کے سربراہ کر پٹنی ایک پریس میں کہا ہے کہ واقعے کی ویڈیو جاری کر دی جائے گی۔ شارلٹ میں 20 ستمبر کو سیاہ فام کیتھ سکاٹ کی پولیس فائرنگ میں ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔