بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / نریندر مودی کا پاکستان کو تنہا کرنے کا بیان احمقانہ ہے،بھارتی میڈیا

نریندر مودی کا پاکستان کو تنہا کرنے کا بیان احمقانہ ہے،بھارتی میڈیا


نئی دہلی۔بھارتی میڈیا نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو عالمی دنیا میں تنہا کرنے کی دھمکی پر کہا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو کبھی تنہا نہیں کرنے دیں گی،پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے عالمی طاقتوں کا اتحادی ہے اسے تنہا کرنا آسان نہیں ہے۔نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو دنیا کی سطح پر تنہا کرنے سے متعلق بیان کو بھارتی میڈیا نے یکسر مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے،ایک اعتبار سے پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن امریکہ اور دیگر اتحادیوں کیلئے ماضی اور موجودہ وقت میں اہمیت کی حامل رہی ہے۔

پاکستان امریکہ،برطانیہ اور چین کا اہم اتحادی ہے جب کہ روس کے ساتھ اسکے قریبی روابط پیدا ہورہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کو اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی حمایت بھی حاصل ہے،او آئی سی کے ممالک کے پاسکتان کے ساتھ قریبی اور مضبوط تعلقات ہیں،خاص کر سعودی عرب اور چند ایک عرب ممالک مشکل حالات میں پاکستان سے بھرپور تعاون کرتے رہے ہیں۔اس لئے نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کا بیان احمقانہ ہے