بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ،کانگو وائرس کا شبہ ، جناح ہسپتال میں مزید دو مریض داخل

کوئٹہ،کانگو وائرس کا شبہ ، جناح ہسپتال میں مزید دو مریض داخل


کوئٹہ۔کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبے میں مزید دو مریض داخل ہوئے ہیں۔ ہسپتال میں لائے جانے والے مریضوں میں چمن کی رہائشی نازدانہ اور کوئٹہ کے آدم گل کو ناک اور منہ سے خون آنے کی بناء پر ہسپتال لایا گیا ہے جن کے خون کے نمونے لیکر تصدیق کے لئے کراچی بھیج دیئے گئے ہیں۔

اس وقت ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبے میں لائے گئے کل 11 مریض داخل ہیں جبکہ رواں سال کانگو وائرس سے 11 اموات ہوچکی ہیں۔