بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کا اڑی حملے سے کوئی تعلق نہیں ،،پاکستانی ہائی کمشنر

پاکستان کا اڑی حملے سے کوئی تعلق نہیں ،،پاکستانی ہائی کمشنر


اسلام آباد۔بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن پھر بھی ہم تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، بھارت پٹھانکوٹ واقعے کی طرح اڑی حملے پر قبل از وقت نتیجہ اخذ نہ کرے،پاکستان کا اڑی حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بھارتی اخبار کو اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے،پاکستان کسی بھی صورتحال میں دشمنت کو ناکو چنے چبوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مرکزی مسئلہ ہے جسے بات چیت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پٹھانکوٹ حملے کی طرح اڑی حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے،پاکستانی سر زمین کسی کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے کے عزم پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سفارتکاری خود مختاری کی مساوات باہمی اخترام اور ہم آہنگی سے ہونے چاہییں۔