بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / احتجاج کی کوئی قدر نہیں،رائے ونڈ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، خورشید شاہ

احتجاج کی کوئی قدر نہیں،رائے ونڈ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، خورشید شاہ


سکھر۔قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن ختم ہوجائے توغربت کاباآسانی خاتمہ ہوسکتاہے،پاکستان میں احتجاج کی کوئی قدر نہیں ہے اس لیے رائیونڈ مارچ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،پانامالیکس کے معاملے پرحکومت کی ضد برقرار ہے، اگر احتساب نہیں ہوا تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔

یہاں پرلوگ صحت کارڈتقسیم کروانے کیلئیتقریبات کاانعقادکرتے ہیں۔اتوار کے روز سکھر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں،تعلیم اور صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر تعلیم اور صحت پر بھرپور طریقے سے توجہ دی جائے تو ملک ترقی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کربدعنوانی ہے اورنامالیکس کرپشن کی کھلی کتاب ہے ۔

لیکن حکومت پاناما لیکس کے معاملے پر اپنی ضد پر برقرار ہے،اگر احتساب نہیں ہوا تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں احتجاج کی قدر ہوتی ہے ،اور رائیونڈ مارچ سے کچھ نہیں ہو گا حکومت کی ضد برقرار ہے۔