بریکنگ نیوز
Home / شوبز / بالی ووڈ کے وہ سپراسٹارز جو کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں

بالی ووڈ کے وہ سپراسٹارز جو کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں


ممبئی۔ بالی ووڈ میں آج کل بیماریوں کا دور چلا ہوا ہے جس کے باعث کسی کو بخار ہے تو کوئی ہڈیوں اور کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہے اور اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے کوئی ملک سے باہر گیا تو کسی نے اپنے مداحوں سے اپنے جذبات شئیر کیے ہیں۔

بھارتی اداکارہ مادھوری جو کہ ان دنوں ایک رئیلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں، گزشتہ ہفتے کندھے میں تکلیف کے باعث علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کندھے میں کافی درد اور تکلیف محسوس کررہی تھیں۔

بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی شدید ڈپریشن کا شکار ہیں اور حالیہ دنوں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کے باعث نہ تو وہ کسی سے بات کرنا چاہتے تھے اور نہ ہی کسی سے ملنا، اسی لیے وہ ملک سے باہر کسی ایسی جگہ چلے گئے تھے جہاں کوئی جان پہچان کا شخص موجود نہیں تھا۔