بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ٹرمپ کو ہرانے کیلئے پاکستانی ووٹ کی طاقت استعمال کریں ،ہلیری کلنٹن

ٹرمپ کو ہرانے کیلئے پاکستانی ووٹ کی طاقت استعمال کریں ،ہلیری کلنٹن


ورجینیا۔امر یکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹننے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاوس سے دور رکھنے اور اْس کے اسلام اور مسلمان مخالف ارادوں کو شکست دینے کے لیے امریکا میں آباد پاکستانیوں کو متحد ہو کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ورجینیا میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ اگر پاکستانی امریکن ووٹ نہیں دیتے تو شکایت کی گنجائش بھی نہیں رہے گی۔اس موقع پر پاکستانی امریکی فار ہلیری کے نام سے ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا گیا۔

جس پر انتخابی ایجنڈا اور دیگر متعلقہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔اس ویب سائٹ کا مقصد امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پرمتحد کرنا ہے تاکہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہلیری کلنٹن کی حمایت کر سکیں۔اس ویب سائٹ کا سہرا بھی پاکستانیوں کے سر ہے جن میں منصور قریشی، جہانزیب میمن اور عدیل بلوچ سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔