بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چارسدہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا ، 10 زخمی

چارسدہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا ، 10 زخمی


چارسدہ۔ چارسدہ میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو شبقدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تحصیل شبقدر کے تھانہ سرو کلی کے علاقہ میاں کلے ماسم اڈہ میں پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس میں ایس ایچ او تھانہ سروکلے ولایت خان سمیت پانچ پولیس اہلکار اور پانچ سول افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس اہلکار پولیو مہم میں سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ واقعہ میں قریب کھڑی مسافر بس کو بھی نقصان پہنچا۔ بعض زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منقل کر دیا گیا جبکہ معمولی زخمیوں کو سول ہسپتال شبقدر میں ضروری طبی امداد دیکر فارغ کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔