بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / میانوالی، منی ٹرک اور بس کے درمیان تصادم ،4افراد جاں بحق ،تین زخمی

میانوالی، منی ٹرک اور بس کے درمیان تصادم ،4افراد جاں بحق ،تین زخمی


میانوالی۔میانوالی میں منی ٹرک اوربس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ، دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم ایم روڈ پر ٹبی موڑ کے قریب کراچی سے مانسہرہ جانیوالی بس اور منی ٹرک کے خوفناک ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں ،پولیس اہلکار اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے بس اور ٹرک سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔