بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رائیونڈ مارچ میں راکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت ردعمل برداشت نہیں کر سکے گی،عمران خان

رائیونڈ مارچ میں راکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت ردعمل برداشت نہیں کر سکے گی،عمران خان


اسلام آباد ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام غربت اور بتاہی کی وجہ جان چکے ہیں ، 30ستمبر کو پتہ لگ جائے گا کتنی عوام نکلے گی،حکومت نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ردعمل برداشت نہیں کر سکیں گے۔بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس پر تمام جماعتیں متحد ہیں ، رائیونڈ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو حکومت ردعمل برداشت نہیں کر سکے گی۔پاکستان کا آئین پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے اور ہم آئین میں رہتے ہوئے ہر طرح کا احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی زیادہ کرپشن ہو گی اتنی ہی زیادہ غربت ہو تی ہے ، پاکستان کا مزدور اور کسان کچلا جا رہا ہے۔ہمیں پاناما لیکس پر حق نہ ملا تو حکمران رد عمل برداشت نہیں کر سکیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جسٹس وجہیہ الدین کا احترام کرتے ہیں تاہم انہیں اپنی نئی پارٹی بنانے کا حق ہے،میری انکے لیے دعا ہے کہ اللہ انہیں کامیاب کرے۔ ادھر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر سے جو بھی رائیونڈ جانا چاہے اسے پہنچائیں گے۔ کسی کے پاس کرایہ نہ ہوا تو کرایہ اور سواری دینے کوبھی تیار ہیں۔

انھوں نے کہاکہ عمران خان اکیلے ہی چلے تھے اکیلے ہی رہ جائیں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی ہدایات کیمطابق مسلم لیگ ن اورپنجاب حکومت کی جانب سے رائیونڈ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پانچ لاکھ افراد اکٹھا کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اگروہ اس میں کامیاب نہ ہوئے توعوام سے معافی مانگ کرحکومت کو کام کرنے دیں۔رانا ثناء اللہ کامزید کہناتھا کہ عمران خان اکیلے ہی چلے تھے اور اکیلے ہی رہ جائیں گے۔انھوں نے ہدایت کی کہ ن لیگ کا کوئی کارکن مارچ کے راستے میں نہ آئے۔