بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے کرنا ضروری نہیں ،مصباح

ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے کرنا ضروری نہیں ،مصباح


اسلام آباد ۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انھوں نے تاحال اپنی ریٹائرمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا اور یہ فیصلہ پی سی بی نہیں بلکہ وہ خود کریں گے۔

ایک انٹر ویو میں مصباح الحق نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کے اس مخصوص حصے پر ہوں جہاں میری سوچ صرف یہی ہے کہ میں اپنی ٹیم کو کیا دے سکتا ہوں،

مصباح الحق نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں لیکن کسی نتیجے پر نہیں پہنچا لیکن میری پوری سوچ ٹیم کیلئے ہے کہ میں بطور سینئر کھلاڑی انھیں کتنا متاثر کرسکوں اورٹیم کو اپنے پاؤں پرکھڑے ہونے کیلئے کیا کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ یہ کھلاڑی ذمہ داری اٹھانے اور کارکردگی دکھانے کی قابلیت رکھتے ہیں اس لیے میں ایک اچھے وقت میں جانا چاہتا ہوں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا فیصلہ ہے جو میں خود کرنا چاہتا ہوں اور میرا نہیں خیال کہ اس کا اعلان پہلے ہی کردوں ٗیہ ضروری نہیں ہے کہ میں کسی سیریز کو آخری قرار دوں تاہم میں یہ فیصلہ کسی بھی وقت یہاں تک کہ الوداعی تقریب کے بغیر بھی کرسکتا ہوں کیونکہ مجھے اپنی ریٹائرمنٹ کے منصوبے کا ڈھول پیٹ کر ایک بڑا مسئلہ نہیں بنانا ہے۔