بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان 2010 سے تعلیم اور صحت سے متعلق اہداف کے حصول کی جانب کوشاں ہے،مریم اورنگزیب

پاکستان 2010 سے تعلیم اور صحت سے متعلق اہداف کے حصول کی جانب کوشاں ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمانی صحافیوں کیلئے ایک کورس شروع کررہے ہیں ،کورس میں سماجی مسائل سے متعلق میڈیااپناکرداراداکرسکتاہے،سماجی مسائل کی آگاہی کے حوالے سے کام کررہے ہیں، میڈیا سماجی مسائل پر حکومت کے معاون کا کردار ادا کرسکتا ہے اسلام آباد میں پائیدار ترقی کے بارے میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا سماجی مسائل پر حکومت کے معاون کا کردار ادا کرسکتا ہے اور حکومت سماجی مسائل کی آگاہی سے متعلق کام کر رہی ہے ۔

پارلیمانی صحافیوں کیلئے ایک کورس شروع کررہے ہیں،کورس میں سماجی مسائل سے متعلق میڈیااپناکرداراداکرسکتاہے،خواتین کوبااختیاربنانے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرسکتا ہے اورقدرتی آفات کے دوران بھی میڈیا کا کردار اہم رہا ،ا نہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے 8 بنیادی اہداف کو 17 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، بلدیاتی نظام نہ ہونے کے باعث اہداف کے حصول میں مشکل ہوئی۔

پاکستان 2010 سے تعلیم اور صحت سے متعلق اہداف کے حصول کی جانب کوشاں ہے،سماجی آگاہی نہ ہونے کے باعث بیشترممالک ترقیاتی اہداف کے حصول میں ناکام رہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے سب سے اہم مسئلہ مردم شماری ہے ، پائیدار ترقیاتی اہداف نے پارلیمنٹ کے کردار کو اجاگر کیا ، ملک کے بیشتر علاقوں میں ویکسی نیشن کا عمل مانیٹر ہو رہا ہے ۔