بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈونلڈ ٹرمپ بھی نواز شریف کو پاناما لیکس سے نہیں بچاسکتے، عمران خان

ڈونلڈ ٹرمپ بھی نواز شریف کو پاناما لیکس سے نہیں بچاسکتے، عمران خان


اسلام آباد ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی نواز شریف کو پاناما لیکس معاملے میں نہیں بچاسکتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نواز شریف کی امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کی گئی ٹیلفونک گفتگو پر عمران خان نے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی نوازشریف سے بات چیت اچھی خبر ہے لیکن بری خبریہ ہے ٹرمپ سے گفتگو نوازشریف کوپانامااسکینڈل سے نہیں بچاسکے گی ٹرمپ کا خط بھی نواز شریف کو پانامہ سکینڈل سے نہیں بچا سکتا۔