بریکنگ نیوز
Home / بزنس / ٹیکسٹائل برآمدات کو سہارا دینے کیلیے ایکشن پلان پر عمل شروع

ٹیکسٹائل برآمدات کو سہارا دینے کیلیے ایکشن پلان پر عمل شروع

 کراچی۔ پاکستان کی گرتی ہوئی برآمدات کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی اہمیت بڑھ گئی ہے، حکومت نے تجارتی خسارے پر قابو پانے کے لیے ملکی برآمدات میں سب سے زیادہ حصے کی حامل ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بین الاقوامی مسابقت آسان بنانے کے لیے خصوصی ایکشن پلان پرعمل درآمد شروع کردیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش بنیادی مسائل کے حل باالخصوص بجلی گیس کی فراہمی اور پیداواری لاگت میں کمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کافیصلہ کیا جائے گا۔

 وفاقی وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری اس سلسلے میں متحرک ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل کی شعبہ ٹیکسٹائل کی تمام نمائندہ تنظیموں سے اجلاسوں میں ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کی وجوہات اورخطے کے حریف ممالک کے ساتھ مسابقت میں درپیش مسائل سے آگہی کے بعد انہیں حل کرانے کے لیے تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومت سے رابطے کرلیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل حسن اقبال کی جانب سے وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش نئے پاورکنکشنز کے اجرا کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کرے تاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداواری سرگرمیاں تیزرفتار ہوسکیں اور وہ خطے کے حریف ممالک کے ساتھ مسابقت کے قابل ہوسکیں۔