بریکنگ نیوز
Home / شوبز / شا ہ رخ خان کی “فیملی تصویر” سوشل میڈیا پروائرل

شا ہ رخ خان کی “فیملی تصویر” سوشل میڈیا پروائرل


ممبئی۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اداکاری سے مداحوں کو تو خوب محظوظ کرتے ہی ہیں جب کہ اس کے ساتھ ساتھ وہ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پربھی خاصے سرگرم رہتے ہیں اوراس بارسوشل میڈیا پر ان کی بیوی گوری خان اور تینوں بچوں کے ساتھ لی گئی تصویر خاصی وائرل ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پروائرل ہونے والی اداکارشا ہ رخ خان کی “فیملی تصویر” سے مداح خوب ہی محظوظ ہو رہے ہیں جب کہ تصویرمیں اداکارکی فیملی کے پانچوں افراد بھی خوبصورت لگ رہے ہیں جن میں ان کی اہلیہ گوری خان، ان کے بچے اریان، سوہانا اورابرام خان شامل ہیں جب کہ وائرل ہونے والی تصویرمیں اداکارکی فیملی ایک خوش باش اوربہترین فیملی کے طورپرنظرآرہی ہے۔

تصویرمیں پوری فیملی نے رنگ کا خاص خیال رکھا ہے جن میں سفید اورنیلا رنگ عیاں ہے، سوشل میڈیا پریہ بات بھی وائرل ہورہی ہے کہ یہ تصویرگوری خان کی کتاب سے لی گئی ہے جوآج لندن میں لاؤنچ کی جارہی ہے۔