بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بغداد میں داعش کا خودکش بم دھماکا ، سات افراد ہلاک

بغداد میں داعش کا خودکش بم دھماکا ، سات افراد ہلاک


بغداد۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بمبار نے ایک تجارتی شاہراہ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ۔سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اس خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بمبار نے ایک تجارتی شاہراہ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ادھرداعش سے وابستہ اعماق نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ بغداد کے مغربی علاقے میں اس بم حملے میں ایران کی حمایت یافتہ بدر تنظیم کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

داعش نے اس سال امریکا کی حمایت یافتہ عراقی فورسز اور ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیاؤں سے لڑائی میں شکست اور اپنے زیر قبضہ بہت سے علاقے کھوجانے کے بعد بغداد حکومت کی عمل داری والے علاقوں میں حملے تیز کردیے ہیں۔اس سے قبل داعش نے بغداد کے کاروباری علاقے کرادہ میں جولائی میں ایک تباہ کن ٹرک بم دھماکے کی بھی ذمے داری قبول کی تھی۔اس حملے میں تین سو چوبیس عراقی ہلاک ہوگئے تھے۔عراق پر 2003ء میں امریکا کی قیادت میں فوجوں کی چڑھائی کے بعد یہ سب سے تباہ کن بم دھماکا تھا۔