بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت کو بڑھکیں مارنے اور دھمکیاں دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا‘مولانا فضل الرحمن

بھارت کو بڑھکیں مارنے اور دھمکیاں دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا‘مولانا فضل الرحمن


لاہور۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت کوبڑھکیں مارنے اور دھمکیاں دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوسکتا ،وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پہلی مرتبہ قوم کی تر جمانی کرتے ہوئے کشمیر کے معاملے کو اجاگر کیا بھارت پر یہ بات اجاگر ہونی چاہیے کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے اور بین الاقوامی معاملہ ہے ،ملکی جغرافیائی حدود کے ہر انچ پر عملداری قائم کر نے کے علاوہ ملکی استحکام وبقاء کے لیئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے ،کفار کی شر انگیزیاں انتہائی خطر ناک ہیں۔

جس سے بچنے کے لیئے ہر فرد کو اپناکردار ادا کر نا ہوگا ، جے یو آئی وطن عزیز کے لیئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہے ۔ان خیا لات کا اظہار مطابق مولانا فضل الرحمن نے وفودسے گفتگو اور جے یو آئی کے ذمہ داران کے اجتماع سے جامع مسجد سٹلائیٹ ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور جے یو آئی کے جنرل سیکر ٹری مولانا عبد الغفور حیدری اور جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ، مولانا خواجہ خلیل احمد ،مولانا مفتی مظہر اسعدی ،مفتی شاہد مسعود،قاری اکرم سراجی ،مولانا رشید احمد ،مولانا صفی اللہ ،چوہدری شہباز گجر ،اقبال اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج پر مولانا الیاس گھمن ،مولانا عطاء اللہ بندیالوی ،مولانا محمد اکرم طوفانی ،راؤ عبد القیوم اور دیگر موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دینی مدارس معاشرے میں امن کا نشان ہے حکومت مدارس کو چھیڑ کر نئی جنگ کا آغاز نہ کرے جے یو آئی مدارس کے خلاف کسی بیرو نی ایجنڈے کو اگے نہیں بڑھنے دے گی اور ہر محاذ پر ایسی سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اشاعت اسلام کا بہترین ذریعہ ہیں ۔دینی مدارس کے خلاف کوئی نیا قانون قبول نہیں کیا جا ئے گا ۔سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور جے یو آئی کے جنرل سیکر ٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ بھارت کا دھمکیاں لگا کر پیچھے ہٹنا پرانا وطیرہ ہے مودی سر کار یہ نہ بھولے کہ پاکستان ایک اسلامی ایٹمی قوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان پر حملہ کر نے کا سوچنے کے بجائے کشمیر کشمیری عوام کے حوالے کرے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف افواج پاکستان اور پوری قوم ایک پیج پر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے جنگ چھیڑ نے کی غلطی کی تو اپنے وجودد کو برقرار نہیں رکھ سکے گا ۔جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی جرأت کی تو سب سے پہلے دینی مدارس کے طلباء اور عوام پاک فوج سے اگے بڑھ کر دشمن کامقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ قوم 71ء ؁ کا بدلہ لینے کے لیئے ایک عرصے سے بے تاب ہے انہو ں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم جنگ کے جنون کو سر سے اتاریں اور خطے میں امن کی شمع کوروشن کریں ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان کے نظریاتی اور جغرافیائی سر حدات کے تحفظ کے لیئے علماء عوام اور دینی مدارس کے لاکھوں طلباء بڑی سے بڑی قر بانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2017ء ؁ میں پشاور میں صد سالہ عالمی اجتماع پاکستان کی سیا ست کا رخ موڑ دے گا ۔