بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ، 5 افراد جاں بحق،10 زخمی ہوگئے

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ، 5 افراد جاں بحق،10 زخمی ہوگئے

گوجرانوالہ۔ ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 جبکہ ویگن اور ٹرک میں ٹکر سے دو طالبعلم جاں بحق اور دس افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا۔ نواحی گاؤں نوشہرہ ورکاں سے مسافر ویگن گوجرانوالہ کی طرف آ رہی تھی۔

تتلے عالی کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے مسافر ویگن الٹ گئی اور مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ مسافر ویگن میں سوار دو طالبعلم موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے مسافر ویگن سے باہر نکالا اور طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔