بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / روس کا خلائی جہازخلا میں جل کر تباہ ہوگیا، روسی خلائی ایجنسی

روس کا خلائی جہازخلا میں جل کر تباہ ہوگیا، روسی خلائی ایجنسی

ماسکو۔روس کا خلائی جہاز خلامیں جل کر تباہ ہوگیا ہے۔ پراگریس عالمی خلائی اسٹیشن پر خوراک اور دیگر سامان لے کر جارہا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزروس کا خلائی جہاز پراگریس عالمی خلائی اسٹیشن پر موجود خلانوردوں کے لئے خوراک اور دیگر سامان لے کر جارہا تھا۔

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے مطابق عالمی خلائی اسٹیشن کا روس سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ روسی خلائی ایجنسی نے اعلان کیا کہ پراگریس قزاقستان کے خلائی پیڈ سے روانگی کے بعد ایک سو نوے کلومیٹر کی اونچائی کے بعد جل کر تباہ ہوگیا۔ بغیر پائلٹ کے خلائی جہاز خوراک اور دیگرسامان عالمی خلائی اسٹیشن لے جارہا تھا۔