بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا افغان صدر کو ٹیلی فون

نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا افغان صدر کو ٹیلی فون

کابل۔نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدرڈاکٹر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدرڈاکٹر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا۔

افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ٹرمپ نے تائیوان کے صدر اور سنگاپور کے وزیراعظم کو بھی فون کیا ہے ۔واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔