بریکنگ نیوز
Home / بزنس / اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں کمی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں کمی

کراچی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں کمی کارجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالرکی قیمت فروخت107.70روپے سے گھٹ کر107.60روپے پر آگئی۔

اسی طرح75پیسے کی نمایاں کمی سے یوروکی قیمت خرید 113.75روپے سے کم ہوکر113روپے اورقیمت فروخت خرید115.25روپے سے کم ہوکر114..50روپے ہو گئی جبکہ25پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 134.75روپے سے گھٹ کر134.50روپے اورقیمت فروخت 136.25روپے سے گھٹ کر136روپے پرآگئی۔