بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ’الیکٹریشن‘ کی تیارکردہ پچ کیویزکا امتحان لے گی

’الیکٹریشن‘ کی تیارکردہ پچ کیویزکا امتحان لے گی


کانپور۔ کانپور ٹیسٹ میں ’الیکٹریشن‘ کی بنائی پچ کیوی صلاحیتوں کا امتحان لے گی، خشک ٹریک پر پڑی دراڑیں مہمان بیٹسمینوں کا دہل دہلا رہی ہیں، گراؤنڈ مین شیو کمار کہتے ہیں کہ  وکٹ دیکھنے میں ایسی  ہے مگر جلد ٹرن نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ میں جمعرات سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کے میزبان کانپور کی وکٹ خشک اور اس میں ابھی سے دراڑیں نمایاں ہیں، اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ یہ ہوم سائیڈ کیلیے مدد گار ہوگی مگر گراؤنڈ مین شیو کمار کچھ اور ہی کہانی سنارہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ اتنی جلدی ٹرن نہیں ہوگی جتنا جلد گذشتہ برس ناگپور اور موہالی کی وکٹیں ہوگئی تھیں جہاں پر بھارت نے صرف تین دنوں میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز جیت لیے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شیوکمار پیشے کے اعتبار سے ایک الیکٹریشن ہیں مگر بے روزگاری کی وجہ سے وہ گراؤنڈ مین بن گئے، اسی وینیو پر 2004-05 میں کھیلے گئے ایک ٹیسٹ میں اینڈریو ہال نے 163 رنزاسکور کیے تھے جس کی بدولت مقابلے کا انجام ایک بے لطف ڈرا کی صورت میں برآمد ہوا تھا۔