بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اٹلی: ریفرنڈم کی ناکامی پروزیراعظم مستعفی

اٹلی: ریفرنڈم کی ناکامی پروزیراعظم مستعفی

روم ۔ اٹلی میں وزیراعظم ماتیو رینزی نے آئین میں اصلاحات کے اپنے مجوزہ پلان کی عوامی ریفرنڈم میں ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے مستعفی ہونے کا فیصلہ انھوں نے گزشتہ رات گئے ایک پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ وہ اس نتیجے کی مکمل ذمہ داری لیتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم اصلاحات کے مخالفین کو اب واضح تجاویز پیش کرنی ہوں گی۔

ریاستی براڈ کاسٹر آر اے آئی کے ایگزٹ پول مطابق اصلاحات کی حمایت میں 42۔46 فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ ان کی مخالفت میں 54۔58 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ریفرینڈم میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے تاہم ابتدائی نتائج میں اصلاحات کی حمایت کرنے والوں کو ایگزٹ پولز کے مقابلے میں زیادہ بڑی شکست کا سامنا ہے۔وزیراعظم ماتیو رینزی نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں اراکین کو آگاہ کر کے صدر کے پاس اپنا استعفیٰ جمع کروا دیں گے۔ماتیو رینزی ڈھائی سال تک اٹلی کے وزیراعظم رہے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ صدر ان سے کہیں گے کہ وہ کم از کم آئندہ ماہ تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں جب تک پارلیمان اس سال کا بجٹ منظور نہیں کر لیتی