بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پنڈی بھٹیاں ،گھریلو جھگڑے پر شہری نے پانچ افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پنڈی بھٹیاں ،گھریلو جھگڑے پر شہری نے پانچ افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پنڈی بھٹیاں۔ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں شوری مانیکی میں گھریلو جھگڑے پر منصب نامی شخص نے فائرنگ کرکے 5 افراد کی جان لے لی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کے خودکشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق منصب نامی شخص کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی ۔ منصب اسے منانے کیلئے سسرال گیا جہاں بیوی کے واپس آنے سے انکار پر اس کی ساس سسر سے تلخ کلامی ہوگئی۔

بات بڑھی تو منصب نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی جس سے اس کی بیوی ، ساس ، سسر ، سالا اور سالی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ منصب نے پانچوں افراد کی جان لینے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر جان دے دی ۔ فائرنگ کی زد میں آ کر منصب کی دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔