بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / کانگو ، شدت پسند وں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، 20افراد ہلاک

کانگو ، شدت پسند وں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، 20افراد ہلاک

کنساشا۔ کانگو میں شدت پسند وں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ کسائی صوبے میں تشیپاکا نامی شہر میں یہ جھڑپیں گزشتہ روز شروع ہوئیں جس میں 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان میں10 فوجی،4 پولیس اہلکار اور 6 جنگجو شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ جنگجو حکومتی عمارات پر قبضہ کرنے کی کوشش میں تھے لیکن سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔