بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان کا حامد خان کو این اے125سے ہی الیکشن لڑ نے کا گر ین سگنل دیدیا

عمران خان کا حامد خان کو این اے125سے ہی الیکشن لڑ نے کا گر ین سگنل دیدیا


بنی گالا۔ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں حامد خان کو این اے125سے ہی الیکشن لڑ نے کا گر ین سگنل دیدیا ‘ سنٹر ل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑ نے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عبد العلیم خان کی جانب سے خود کو مذکورہ علاقے سے امیدوار ’’شو‘‘کر نے کے بعد حامد خان جو اسی حلقے سے وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق کے مقابلے میں80ہزار سے زائد ووٹ لے چکے ہیں ۔

انکا بھی پارٹی قیادت سے رابط ہوا ہے جس پر پارٹی چےئر مین عمران خان نے حامد خان کو اس حوالے سے گر ین سگنل دیدیا ہے جس پر عبد العلیم خان ناراض نظر آتے ہیں اور تحر یک انصاف کے تر جمان نعیم الحق کی جانب پارٹی ٹکٹ کا اختیار پارٹی قیادت کو ہونے کے متعلق دےئے جانیوالے بیان پر بھی عبد العلیم خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق ٹکٹوں کے معاملے پر بات کر نے کی بجائے اپنی میڈیا کے معاملات پر توجہ دیں سنٹر ل پنجاب کا صدرمیں ہوں ٹکٹ میں نے اپنی مر ضی سے دینے ہیں ۔