بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے روز واشنگٹن میں1لاکھ 25 ہزار خواتین کا احتجاج کا فیصلہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے روز واشنگٹن میں1لاکھ 25 ہزار خواتین کا احتجاج کا فیصلہ


واشنگٹن ۔ امریکا میں ایک لاکھ 25 ہزار خواتین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے دن دارالحکومت واشنگٹن میں احتجاج کرنے کے لئے فیس بک پیج پر دستخط کر دیئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خواتین نے ان کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور فیس بک پر ایک پیج بنایا جس پر اب تک ایک لاکھ پچیس ہزار خواتین نے دستخط کر دیئے ہیں۔

یہ خواتین اکیس جنوری کو واشنگٹن میں ان کے خلاف ریلی نکالیں گی۔ احتجاج کی منتظم برینی بٹلر کا کہنا ہے خواتین اپنے حقوق اور تحفظ کے لئے نکلیں گی۔ واشنگٹن کے علاوہ نیو یارک، لندن اور فرینکفرٹ میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران خواتین کے متعلق متنازع بیانات دیئے جس پر ان کے خلاف نہ صرف اندرون ملک بلکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاج کیا گیا۔