بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرمی چیف سے چین کی لبریشن آرمی کے کمانڈرکی ملاقات، قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف سے چین کی لبریشن آرمی کے کمانڈرکی ملاقات، قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی لبریشن آرمی کے کمانڈرجنرل چاؤ چونگ چی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی او ر پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنر ل ہیڈ کوارٹر میں چین کی لبریشن آرمی کے کمانڈرجنرل چاؤ چونگ چی نے ملاقات کی۔ملاقاتمیں علاقائی سلامتی او ر پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی جنرل نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بری فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا،جنرل چاؤ چونگ چی نے کہاکہ پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔چینی فوج کے کمانڈر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔