بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ پانامہ لیکس کیس کی سماعت آج ہو گی

سپریم کورٹ پانامہ لیکس کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت آج منگل کو ہو گی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر ھانی مسلم، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل پانچ رکنی بنچ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کردہ درخواستوں کی آٹھویں سماعت کرے گا۔

دوران سماعت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نعیم بخاری اپنے دلائل مکمل کرینگے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کی طرف سے اس کیس میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ عدالت اس کیس میں مزید دلائل سننے کے بجائے عدالتی کمیشن قائم کرے اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں نیب یا ایف آئی اے سے معاملے کی مکمل چھان بین کرائی جائے۔