بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکے جیٹ طیاروں سے بمباری میں 12دہشت گرد ہلاک

وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکے جیٹ طیاروں سے بمباری میں 12دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی۔خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکے جیٹ طیاروں سے کی جانے والی بمباری میں 12دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ،اتوار کوراجگل میں سیکیورٹی فورسزنے جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 12دہشت گرد مارے گئے ۔

فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔